لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9مئی پرلوگ پشیمان ہیں سازش سے غلط تاثردیاجارہاہے کہ عوام اوراداروں میں دوری ہوچکی ،گلی محلے سے بیگناہ بچے اٹھائیں گے توماں کی بدعا ئیں لگیں گی، نفرت اوربے چینی میں اضافہ ہورہاہے جسے ختم ہوناچاہیے ،غریب مٹی ملاآٹاکھارہاہے ،نوازشریف گھرسے باہر قدم نہیں رکھ سکتااس لیے پاکستانی اورسیزکو ڈرایاجارہاہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کونااہل یامائنس کرناہے توپھرپی ڈی ایم نے کس کے ساتھ الیکشن لڑناہے ،ظلم کانظام نہیں چل سکتا،چادراورچاردیواری کوروندنے والی (ن)لیگ دفن اور پی ڈی ایم کاکفن ہوگا،خداکے ہاں دیرہے اندھیر نہیں، کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائے ،پہلے ہی غریب مررہاہے ،ڈالربڑھ رہاہے ،اب داوئیوں کی قیمت میں مزید20فیصد اضافہ کردیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اورمیرے بھتیجے شیخ راشدشفیق کی گرفتاری کیلئے پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے ،میرے سٹاف کواٹھاکرلے گئے ہیں، جب تک پولیس گرفتارنہیں کرلیتی ٹوئٹرکے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے،آئی ایم ایف سے معاہدے میں ناکامی ،بجٹ ،بحران ، معیشت تباہ ہے دوست ملکوں سے کٹی ہے ،یہ اس حکومت کی کارکردگی ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...