اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ ،القادر ٹرسٹ اور کرپشن کے دیگر کیسز میں جوابدہ ہونا پڑیگا ، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں وہ غداری کا لیبل لگانے کی بجائے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ لاڈلے خان نے انہی تاخیری حربوں کا سہارا لیا ،اگر وہ جیل میں ہوتا تو بلوچستان میں ایک معزز وکیل کا قتل نہ ہوتا ، اس کیس میں مقتول کے بیٹے نے عمران خان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریمنل مائنڈڈ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے تاہم یہ ان کی بھول ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے بدترین دور میں پانچ لوگ چھوڑ کر گئے تھے لیکن جب وہ واپس آئے تو ہم نے کھلے دل سے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے بہت سارے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور کابینہ کا حصہ ہیں، مستقبل میں بھی ان کے ساتھ چلیں گے۔ اس موقع پر لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے جو تاثر دیا گیا کہ 120 دن کے بعد گوشوارے چیک نہیں ہوسکتے ،یہ بالکل غلط ہے ، ہم نے سپیکر کے سامنے اپنا ریفرنس پیش کیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ،ایسی صورت میں 120 کی پابندی لاگو نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کا بھی اس حوالے سے نجیب الدین اویسی فیصلے کی موجودگی میں کوئی گنجائش نہیں ہے کہ کریمنل کیس میں حکم امتناہی دیا جائے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے 10 مہینے بعد بھی کیس آگے نہیں بڑھ رہا اس کے برعکس محمد نواز شریف کے کیسز کی یومیہ کی بنیاد پر سماعت ہوتی تھی ، الیکشن سے قبل فیصلہ کیا گیا ، یہ خصوصی ٹریٹمنٹ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...