لاہور( این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عظمی خان نے جعلسازی سے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام ٹرانسفر کروائی۔ اینٹی کرپشن نے عظمی خان کے دو شریک ملزمان نائب تحصیلدار افضل سلیانہ اورپٹواری اسلم خان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے ضلع جھنگ میں 310 کنال اراضی دھوکہ دہی سے ڈاکٹر عظمی کے نام منتقل کی۔ ملزمان نے ریکارڈ میں رد و بدل کر کے رقبہ ڈاکٹر عظمی خان کے نام منتقل کیا۔ ملزمان نے بعد ازاں رقبے کا اصل ریکارڈ غائب کر دیا۔ عظمی خان کے نام انتقالات کا پرت سرکار بھی غائب ہے۔ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے مشکوک انتقالات، دھوکہ دھی اور جعلسازی سازی کے الزامات کی تحقیقات کی۔ انکوائری میں ڈاکٹر عظمی اور دیگر ملزمان جعلسازی میں ملوث پائے گئے۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ڈاکٹر عظمی اور دیگر 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ ملزمان نے دھوکہ دھی سے تمام رقبہ پہلے مختلف لوگوں کے نام منتقل کیا،بعد ازاں تمام زمین کے انتقالات ڈاکٹر عظمی کے نام کر دئیے گئے،عظمی خان ضلع جھنگ کی رہائشی بھی نہیں ہیں۔ ترجمان کے مطابق عظمی خان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے رقبہ اپنے نام منتقل کروایا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...