لاہور/نارووال( این این آئی)بھارت نے فیروز پور سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ،بھارت نے فیروز پور کے مقام سے 73418 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔بھارت سے چھوڑا گیا پانی کچھ گھنٹوں میں گنڈا سنگھ قصور کے پاکستان میں داخل ہو گا۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن ، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول روم میں سٹاف کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے۔ تمام متعلقہ محکمہ جات تازہ ترین صورت حال سے پی ڈی ایم اے کو اگاہ رکھیں۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ڈائزاسٹر رسپانس فورس کے لیے مشینری و دیگر آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا اسٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے،نشیبی علاقوں سے شہریوں کا انخلا ء یقینی بنایا جائے ،عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،میڈیکل کیمپس میں ادویات کی دستیابی کو وافر مقدار میں یقینی بنایا جائے،جانوروں کے لیے مناسب جگہ ، خوراک اور ادویات کا بندوبست کیا جائے۔نشیبی علاقوں میں خوراک کے گوادموں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوںنے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔علاوہ ازیں نارووال سے ” این این آئی ” کے نامہ نگار کے مطابق دریائے راوی میں پانی کی سطح میں کمی ہونے لگی ہے۔بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کی وجہ سے دریائے راوی میں پیدا ہونے والے سیلاب میں کمی نوٹ کی جارہی ہے۔ ایکسین ایریگیشن انجینئر وقاص جاوید کے مطابق منگل کے روز دوپہر کے وقت جسر کے مقام پر دریائے راوی میں 35430 کیوسک،نالہ بسنتر41کیوسک،نالہ بئیں1282کیوسک،نالہ ڈیک میں440 کیوسک پانی نوٹ کیا گیا۔اس وقت دریائے راوی میں پانی کا بہائو مناسب ہے اور خطرناک سیلابی صورتحال کا ابھی کوئی اندیشہ نہیں ۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...