سوئٹزرلینڈ (ن)لیگ کے ملک اشتیاق احمد کی بیرسٹر امجد سے ملاقات، بیٹوں کی گریجویشن مکمل کر نے پر مبارکباد

0
304

راچڈیل (این این آئی)سوئٹزرلینڈ مسلم لیگ (ن )کے سینئر نائب صدر ملک اشتیاق احمد نے برطانیہ نجی دورے کے دوران اپنے تینوں بیٹوں کیساتھ بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی،بیرسٹر امجد ملک نے انکے دونوں بیٹوں ملک شایان حمد بریڈفورڈ یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ اور ملک حاشر کو مانچسٹر یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویشن پر مبارکباد دی اور پھول پیش کئے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ہمارے ملک اور قوم کا مستقبل ہیں انکی جتنی بھی نگہداشت، اعلی پرورش اور اچھی تربیت کی جائے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ بہت گالم گلوچ ہوچکی،ہم نے اب نوجوانوںکے اخلاق کو ملکر بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت دوراہے پر ہے ایک راستہ ترقی کی طرف جاتا ہے تو دوسرا راستہ معاشی ابتری ، تنزلی اور انتشار کا راستہ ہے، ووٹ کو اہمیت اور عزت دیکر ملک کو استحکام بخشا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی سالمیت پر بالکل سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی ہے تارکین وطن کو سہولیات میسر ہوئی ہیں انشااللہ اگلی حکومت میں پارلیمان میں نمائندگی بھی دی جائیگی۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ جو سیاسی ورکرز مسلم لیگ نے کے قائد اور نظریے پر قائل ہوں انکو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہنا چاہیے،اس کے لئے قیادت کی طرف سے ہدایات اور طریقہ کار موجود ہے۔ سوئٹزرلینڈ مسلم لیگ (ن )کے سینئر نائب صدر ملک اشتیاق نے کہا کہ سوئس چیپٹر اپنی لیڈرشپ سے محبت کرتا ہے اور پارٹی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگلا الیکشن انشااللہ مسلم لیگ ن کا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی سب باتیں وقت کے ساتھ آج سچ ثابت ہورہی ہیں، انکے ساتھ تاریخی ناانصافی ہوئی اوورسیزپاکستانیز اگلی حکومت میں ایک دفعہ پھر دوراندیش اقدامات کے منتظر ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر اور نوجوان گریجویٹس کو انٹرنیشنل افئیرز کی جانب سے تحائف دئیے۔ آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے سوئٹزرلینڈ مسلم لیگ کے صدر عالم زیب خان کیلئے اپنی کتاب تحفہ میں بھیجی اور تمام ممبران کیلئے سلام بھیجا۔ مہمان گرامی ملک اشتیاق احمد نے بیرسٹر امجد ملک کو سوئٹزرلینڈ آنے کی خصوصی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے الیکشن کے بعد غور کرنے کا وعدہ کیا۔