ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے طواف کو آسان بنانے اور اس کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے 6 نکات پر مبنی ہدایات جاری کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے ماطبق وزارت حج نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے مزید کہا کہ طواف کے لیے ایک پرسکون راستہ تیار کرنے کے لیے طواف سے پہلے، دوران اور بعد میں کئی طریقوں کو متعارف کرایا گیا ہے۔وزارت نے مشورہ دیا کہ طواف کرنے سے پہلے صحن مطاف میں ہجوم ہونے پر بالائی منزل والے مطاف کی طرف جانا ضروری ہے۔ زائرین اس وقت تک مطاف میں داخل ہونے کا انتظار کریں جب تک آمد ورفت کا راستہ نہ ملے۔وزارت حج نے اس بات پر زور دیا کہ طواف کے دوران ٹریک پر چلنا اور مخالف سمت میں نہ جانا افضل ہے۔ طواف کرنے والوں اور اس کے آگے طواف کرنے والوں کے درمیان فاصلہ چھوڑنے میں احتیاط برتی جائے۔جہاں تک طواف کے بعد کا تعلق ہے تو طواف کرنے والے کو طواف جاری رکھنا چاہیے جب تک کہ کوئی مناسب خروج نہ ہو اور طواف کرنے والا اسی بہا سے نکلے جس کے ساتھ وہ داخل ہوا تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...