سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے باہمی فوائد حاصل ہوں گے، ایرانی سفیر

0
151

ریاض(این این آئی)ایران کو یقین ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔میڈیارپورٹس کے طابق یہ بات الریاض میں ایران کے حال ہی میں مقرر کردہ سفیر علی رضا عنایتی نے ایک انٹرویو میں کہی ۔انھوں نے اپنی گفتگو میں تہران اور الریاض کے درمیان مفاہمت سے ایران اور سعودی عرب کے علاوہ پورے خطے اور اس سے ماورا اس کے ممکنہ فوائد پر روشنی ڈالی ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی معاہدے سے دونوں ممالک اور خطے کو فائدہ ہوگا۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجدید شدہ تعلقات علاقائی امن، استحکام اور آزادی پر اہم اثرات مرتب کر سکتے ہیں اور خطے میں مکالمے کی ثقافت کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔