ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں سعودی اونٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچواں سالانہ کران پرنس کیمل فیسٹیول طائف کیمل ریس کورس میں شروع ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرلیے تھے جس کے بعد طائف گورنری کے یہ میلہ شروع ہوگیا۔ اونٹ فیسٹیول 12 دن تک جاری رہے گا۔ یہ میلہ دن کے دو اوقات میں لگے کا۔ پہلا مرحلہ صبح 6:30 بجے شروع ہوگا اور دوسرا سہ پہر 3:00 بجے شروع ہوگا۔سعودی اونٹ فیڈریشن نے ولی عہد کے تلوار ایوارڈ کی مالیت کو دس لاکھ ریال سے بڑھا کر ایک کروڑ سات لاکھ پچاس ہزار ریال کرنے کے بعد مالی انعامات کی مالیت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ مالی انعامات کی مالیت 57 ملین ریال سے زائد ہو گی۔ اس کے لیے مقامی اور بین الاقوامی اونٹ مالکان کے بڑے گروپوں میں مقابلہ ہوگا۔ مقابلے میں شامل اونٹ میلے کیدوران 589 مختلف رانڈز میں مقابلہ کریں گے۔کرائون پرنس کیمل فیسٹیول کا آغاز 2018 میں ہوا تھا جس کے بعد ہر سیزن میں دنیا بھر میں اونٹوں سے محبت کرنے والوں کی جانب سے غیر معمولی توجہ کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس میلے کا مقصد سعودی ثقافت میں اونٹوں کے ورثے کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔اس میلے نے ثقافتی ورثے کو سپورٹ کرنے اور اس کے تحفظ اور ترقی کو بڑھانے والی مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے معاشی منافع بھی حاصل کیا۔ یہ میلہ مملکت کی ثقافتی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے، جب کہ میلے کے تمام ورژنز میں ہونے والی تقریبات سعودی عرب میں اونٹوں کے ورثے کو مستحکم کرنے اور اسلامی ثقافت میں اونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر مرکوز ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...