ماسکو(این این آئی)برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا جیسے عالمی معیشتوں کے گروپ برکس میں متعدد نئے ممالک شامل ہونے کے خواہش مند ہیں اور اس گروپ کی توسیع کا موضوع ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہی ۔انھوں نے کہا کہ درحقیقت برکس کی توسیع کا موضوع ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔اس پر آیندہ سربراہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔پیسکوف چین کے گروپ کو تیزی سے متنوع بنانے کے تقاضے پر بھارت اور برازیل کی جانب سے مزاحمت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ برکس کے رکن ممالک کے درمیان اس توسیع سے نمٹنے کے طریق کار پر اختلاف ہے۔انھوں نے کہا کہ آیندہ سربراہ اجلاس کے دوران میں ان تمام پہلوں پر ضرور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کریملن کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ سربراہان مملکت (اس معاملے پر)اپنے موقف کے بارے میں بات کریں گے۔برکس سربراہ اجلاس 22 سے 24 اگست تک جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ہوگا۔ توقع ہے کہ رکن ممالک گروپ میں شامل ہونے کے لیے الجزائر اور بیلاروس جیسے متعدد ممالک کی سرکاری درخواستوں کا جائزہ لیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...