دمشق(این این آئی)شام کے صدر بشار الاسد نے مئی میں دمشق کی عرب لیگ کی رکنیت بحال ہونے کے بعد اپنے پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں عرب دنیا کے ساتھ اپنے ملک کے نئے تعلقات کے حوالے سے توقعات کو کم کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بشار الاسد نے کہا کہ باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شام سے انقرہ کی فوجوں کے انخلا پر تنازع کی وجہ سے ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔57 سالہ بشار الاسد 2011 میں اپنے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر الگ تھلگ ہو گئے تھے لیکن فروری میں شام اور ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے نے عرب دنیا اور انقرہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو تیز کر دیا۔ بدھ کے روزبشار الاسد ایردوان کے ساتھ سربراہی ملاقات سمیت دیگر امور پر توقعات کو کم کرتے نظر آئے۔بشار الاسد نے کہا کہ ہمارا مقصد ترکی کا شامی سرزمین سے انخلا ہے۔ جب کہ ایردوان کا ہدف شام میں ترکیہ کے قبضے کی موجودگی کو قانونی حیثیت دینا ہے۔ اسی لیے یہ ملاقات ایردوان کی شرائط پر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا میں اور اردگان کیوں ملیں گے؟ مشروبات پینے کے لیے؟بشار الاسد نے کہا کہ شامی ریاست پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگانا غیر منطقی ہے۔ منشیات کے خلاف جنگ میں شام کا عرب ریاستوں کے ساتھ مشترکہ مفاد ہے۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...