ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا

0
219

کیوٹو(این این آئی)جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو شمالی شہر کوئٹو میں ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ایکواڈور کے موجودہ صدر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فرنینڈو لاسینسیو کو قتل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ایکواڈور میں منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20 اگست کو شیڈول ہیں۔