کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ نے وزارت ریلوے میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

0
206

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز اور میری ٹائم کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ نے وزارت ریلوے میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز اور میری ٹائم شاہد اشرف تارڑ کو سروس ڈیلیوری، آپریشنل، مالیاتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری / چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ٹرین آپریشن مسافروں کے لیے محفوظ ہونا چاہیے جس کے لیے پاکستان ریلوے مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ٹرین کی حفاظت سے متعلق تمام محکموں کو فوری طور پر حفاظتی آڈٹ اور تشخیص کرنے کی ضرورت ہے۔ خامیوں کی نشاندہی، اصلاح اور سفارشات کے بارے میں ایک جامع رپورٹ 7 دنوں کے اندر پیش کی جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون سی پیک کا ایک اہم اور اسٹریٹجک منصوبہ ہے جس پر جلد عمل درآمد کے لیے تیزی سے کا کو آگے بڑھایا جائے گا۔ MLـ1 کے ملتان لاہور سیکشن کیلئے BOT کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے امکانات بھی تلاش کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے یہ عزم بھی کیا کہ پاکستان ریلوے کی مالیاتی حالات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ محفوظ اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اسٹریٹجک اقدامات پر توجہ دینے کی کوشش کی جائے گی۔