اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈا میری اولین ترجیح ہے،پاکستان جلد ہی ایک گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈا پر اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کریگا، یو کے ایچ ایس اے کے تعاون سے پاکستان میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کا نفاذ کیا جائیگا ۔ وہ بدھ کو برطانوی ہیلتھ گلوبل سکیورٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سے گفتگوکررہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان اور ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں، گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈا میری اولین ترجیح ہے،پاکستان جلد ہی ایک گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈا پر اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں دنیا بھر سے تمام سرکردہ رہنماں اور سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ یو کے ایچ ایس اے کے تعاون سے پاکستان کے 134 اضلاع میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کا نفاذ کیا جائیگا،یہ سسٹم اگلے دو سے تین ماہ کے اندر ملک کے تمام اضلاع میں نافذ کر دیا جائیگا ۔ ادارہ پاکستان میں جامع نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے الیکٹرانک لیب سسٹم کی ترقی اور نفاذ میں بھی مدد کر رہا ہے۔ یو کے ایچ ایس اے نے تکنیکی شعبوں اور صلاحیتوں میں بہتری کے حوالے سے صوبوں کو نمایاں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو کے ایچ ایس اے نے پاکستان میں جے ای ای کے انعقاد کے عمل میں اہم تعاون فراہم کیا ہے۔جے ای ای کنٹری رپورٹ 2023 کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔قومی ادارہ صحت میں ایک ایمرجنسی آپریشن سنٹر ، سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صحت کے حوالہ سے ہنگامی صورتحال اور آفات کے لیے متحد اور مربوط ردعمل کے لیے ملک کے تمام این سی او سیز کو بتدریج اور منظم طریقے سے قومی ادارہ صحت میں ضم کرنا ہے۔ موجودہ پروجیکٹ آئی ڈی ایس آر کو 2024 تک پاکستان میں فنڈز فراہم کیے گئے ہیں ۔ آئی ڈی ایس آرکو لاگو کرنے میں ملک کی شاندار کارکردگی برطانیہ کی حکومت کی جانب سے دیگر تکنیکی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کا باعث بنے گی۔ جیسے ہی آئی ڈی ایس آر ریکرنٹ سسٹم تیار ہو جائے گا ،پورا نظام پاکستانی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ یو کے ایچ ایس اے مستقبل میں حکومت پاکستان کی جانب سے نئے تکنیکی شعبوں میں بھی تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...