اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے بچوں سمیت تمام 8 لوگوں کی زندگی محفوظ رہی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسپیشل سروسز گروپ کی ٹیم، افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ کا قوم شکریہ ادا کرتی ہے۔مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ آپ نے جس طرح کسی نقصان کے بغیر ریسکیو آپریشن مکمل کیا، آپ شاباش کے مستحق ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے والدین کو خاص طور پر مبارک دیتی ہوں، اللہ تعالی سب کے گھر آباد رکھے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ میں پھنسے تمام 8 افراد بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ،2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا جبکہ 6 افراد کو زمینی آپریشن میں ریسکیو کیا گیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...