اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ (ٹی آئی آر)روٹ خطے میں تجارتی روابط میں انقلاب برپا کرے گا،نئے شروع کردہ روٹ سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا، خشکی سے گھرے وسطی ایشیائی ریاستوں کو جوڑنے کے لئے ایک موثر اور محفوظ زمینی راستہ بھی فراہم ہوگا۔ گوادر پرو کو ایک انٹرویو میں نگران وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کہا کہ یہ ایک اور جیت کی صورت حال ہے کیونکہ چین کے ساتھ ہمارا تعاون بڑھ رہا ہے، کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پہلے ہی نئے ٹی آئی آر روٹ کے ذریعے چین سے پاکستان جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت پہلی بار پاکستان کی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور معروف چینی کمپنی سی ای وی اے لاجسٹکس کے تعاون سے سرحد پار سامان کی نقل و حمل کا آغاز کیا گیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ اہم سنگ میل چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر حاصل ہوا،کاشغر یوان فانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پورٹ کمپنی میں ٹی آئی آر سروس کا باضابطہ آغاز کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں این ایل سی، کاشغر کسٹمز، میونسپل کمیٹی کے حکام، سی ای وی اے لاجسٹکس اور کراس بارڈر ای کامرس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مقررین نے کاشغر سے اسلام آباد تک ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ روٹ کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان ٹی آئی آر معاہدے کے تحت سامان کی نقل و حمل کے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر منظم اور مربوط کسٹم طریقہ کار کی بدولت ، ٹی آئی آر سامان کی سرحد پار نقل و حرکت تیز اور محفوظ ہوگی، یہ ہموار عمل نہ صرف وقت بلکہ اخراجات کو بھی کم کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔ محمد سمیع سعید نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی سی پیک منصوبوں پر کام میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں، جب کہ پاکستان اور چین اس یادگار کوشش کی 10 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...