نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے آئین کی انگریزی کاپی سے سوشلسٹ اور سیکیولر کے الفاظ غائب کردیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے کو آئین پر حملہ قرار دے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر ارکان کو یہ کاپیاں دی گئی تھیں۔کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن نے کہا کہ آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اور سیکیولر کے الفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے، بی جے پی کی نیت مشکوک ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے جسے اٹھایا جائے گا۔دوسری جانب وزیرِ قانون ارجن میگھوال نے دعوی کیا ہے کہ ان کاپیوں میں آئین کی تمہید کا اصل ورژن دیا گیا ہے، جب آئین وجود میں آیا تو اس میں سوشلسٹ اور سیکیولر کے الفاظ نہیں تھے۔ارجن میگھوال کے مطابق یہ الفاظ 1976 میں آئین کی 42 ویں ترمیم میں شامل کیے گئے تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...
بھارت ،پاکستان امن و استحکام کو ترجیح دیں، کشیدگی کے اقدامات سے گریز کریں...
بیجنگ(این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔بھارت کی جانب سے ہونے...
پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو...
واشنگٹن ،اسلام آباد (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔امریکی...