جوہری ادارہ ہماری سائٹس دیکھے،کوئی مسئلہ نہیں،ایران

0
289

نیویارک(این این آئی)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے جوہری مقامات کے معائنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے حال ہی میں ایران نے متعدد عالمی معائنہ کاروں کو ایران میں جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری سے خارج کردیا تھا۔رئیسی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معائنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مسئلہ کچھ معائنہ کاروں کے ساتھ ہے۔ جہاں تک ان انسپکٹرز کا تعلق ہے جو قابل اعتماد ہیں وہ ایران میں اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ رئیسی نے مزید کہا کہ تہران کا یہ فیصلہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مغربی ارکان کے بعض غیر منصفانہ بیانات کے جواب میں آیا ہے۔