کراچی (این این آئی)گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پاکستان کی مقبول ایکشن فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو ‘ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈ’ نامی عالمی اعزاز کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز کے اعلامیے کے مطابق بلال لاشاری کی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا منظر ‘بیسٹ فائٹ سین’ کی کیٹیگری کیلئے شارٹ لسٹ ہوا ہے۔فلم کا اختتامی لڑائی والا منظر مولا جٹ اور نوری نت کے درمیان ہوا تھا جسے فواد خان اور حمزہ عباسی نے کامیابی کے ساتھ ادا کیا۔فلم کے اس منظر کو اسٹنٹ ماسٹر ایان وان ٹیمپرلے نے اپنی نگرانی میں کروایا تھا جبکہ پاکستانی فلم کے مقابلے میں دیگر فلموں ‘ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس’ اور ‘دی گرے مین’ بھی منتخب ہوئی ہیں۔ہالی ووڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلمیں ونس اپان اے ٹائم ان ہالی ووڈ، کنگز مین، فاسٹ اینڈ فیوریئس 6، انسیپشن اور ایوینجرز یہ اسٹنٹ ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ اکتوبر 2022ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے اپنی آمد کے ساتھ ہی پوری دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کیے جبکہ یہ پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتی ہے۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...