ممبئی (این این آئی)بھارتی ادکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اپنے کیریئر کے ابتدا میں انہوں نے کئی مرتبہ اقربا پروری سے متعلق سوالات کا سامنا کیا۔غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ جب فلموں میں آئی تو خود کو حاصل آسائیشوں سے متعلق جانتی تھی۔انکا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ میرا خاندان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتا ہے لہٰذا میں قدرتی طور پر اس جانب مائل تھی، لیکن میرے والد نے مجھے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ جب تم ایک دن اداکاری کرنا چاہو گی تو میں تمہیں فلم دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد نے مجھے اس طرح نہیں پالا ہے، حتیٰ کہ میری والدہ کو بھی بطور اداکارہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، کئی لوگ اس بارے میں نہیں جانتے۔انکا کہنا تھا کہ میری والدہ بطور اداکارہ ہمیشہ کام کی تلاش میں رہتی تھیں، انہیں کام انکی اداکاری پر ملتا تھا۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس وقت میں نے سوچا تھا کہ چاہے میں بڑی اداکارہ نہ بن سکوں لیکن اپنے جذبے کو انجوائے کرتے ہوئے راستہ تلاش کرلوں گی۔اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی مجھ سے اس پر سوال کیا کرتا تھا تو میرا ردِ عمل انتہائی دفاعی ہوا کرتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ میں سوچتی تھی کہ میں اتنی محنت کرتی ہوں تو پھر مجھ سے یہ سوالات کیوں؟انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ آپکو احساس ہوجاتا ہے کہ زندگی میں بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔
مقبول خبریں
میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تاکہ معاملات کا صحیح علم...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔نوازشریف کی...
قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست بنائینگے’ مریم...
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور...
”اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی...
چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے بعدٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن شروع
لاہور (این این آئی)شیڈول جاری ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ انٹرنیشنل...