وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

0
127

نیویارک(این این آئی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے نیویارک میں ملاقات کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے مطابق دونوں وزرا خارجہ کے درمیان یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے حوالے سے نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے۔انہوںنے کہاکہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔