واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے امریکی شہریوں کو تنبیہ کی کہ وہ لبنان کا سفر نہ کریں اور محکم خارجہ نے ملک میں سکیورٹی کی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے غیر ہنگامی سرکاری اہلکاروں کی روانگی کی اجازت دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ نے بیروت میں امریکی سفارت خانے کے لیے کچھ غیر ہنگامی اہلکاروں اور اہلیت کے حامل افرادِ خانہ کی روانگی سے متعلق سفری ہدایات کو سطح 4 تک بڑھا دیا۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ جس سکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیا گیا وہ اسرائیل اور حزب اللہ یا دیگر مسلح عسکریت پسند گروہوں کے درمیان راکٹ، میزائل اور توپ خانے کے تبادلے کے نتیجے میں پیدا ہوئی۔ہدایات میں کہا گیا کہ دہشت گردی، شہری بدامنی، مسلح تصادم، جرائم، اغوا، اور امریکی شہریوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے بیروت سفارت خانے کی محدود صلاحیت کی بنا پر لبنان کے سفر پر نظرِ ثانی کریں۔امریکی حکام نے کہا کہ سفری انتباہ فعال تھا اور یہ کسی خاص انٹیلی جنس کی علامت نہیں تھی جو لبنان میں حالات کے خراب ہونے کا اشارہ دے رہی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...