غزہ کے ہسپتال پر بمباری دیکھ کر دہشت زدہ ہوں، ملالہ یوسفزئی

0
268

مقبوضہ غزہ(این این آئی)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالی یوسفزئی نے غزہ کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملالہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھاکہ میں غزہ میں الاہلی ہسپتال پر بمباری دیکھ کر دہشت زدہ ہوں اور اس کی واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ میں اسرائیلی حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دے اور جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کرے۔