او آئی سی کا اسرائیلی کی غیر انسانی جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ

0
241

جدہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جہاں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کی مغربی ممالک کی حمایت پر تنقید کرتے ہوئے حملوں کی مذمت کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی ایگزیکٹو کمیٹی نے خصوصی اجلاس میں غزہ کی صورت حال پر 20 نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی کی غیر انسانی جارحیت کو فوری روکنے اور بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا گیا ہے۔وزرائے خارجہ سطح کا اجلاس سعودی عرب اور پاکستان کی دعوت پر بلایا گیا تھا۔اعلامیے کے مطابق تنظیم نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے خلاف جارحیت، بمباری، انہیں ختم کرنے کی دھمکیوں، امداد تک رسائی پر پابندیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی قابض فورسز کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کو نہ رکوانے اور اپنی ذمہ داریاں نہ نبھانے پر افسوس کا اظہار اور مذمت کی۔