غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھنائونا جرم اور وحشیانہ حملہ ہے، سعودی ولی عہد

0
105

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا ایک گھنانا جرم اور ایک وحشیانہ حملہ ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ جاپانی وزیراعظم فوکو کشیدا نے سعودی ولی عہد سے فون پر بات کی۔انہوں نے فون پربات کرتے ہوئے غزہ میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا کہ مملکت سعودی عرب غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو ایک گھنائونا جرم اور وحشیانہ حملہ سمجھتی ہے۔ انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے خطے اور دنیا میں سلامتی، امن اور استحکام پر اس جنگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے لیے فوجی کارروائیوں کو روکنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اسی تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان سے کو یونانی وزیراعظم نے فون پر بات کی۔ انہوں نے بھی غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔فون کے دوران ولی عہد نے کشیدگی کی رفتار کو کم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔