بیجنگ(این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے سالانہ گالا ڈنر کے لیے مبارکباد کا خط بھیجا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز شی جن پھنگ نے چین اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ دو بڑیعالمی ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کے ساتھ بقائے باہمی کا صحیح طریقہ کار ،عالمی امن و ترقی نیز بنی نوع انسان کے مستقبل اور تقدیر سے تعلق رکھتا ہے۔ چین، امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت پر مبنی تعاون کے تین اصولوں کے مطابق مفید باہمی تعاون کو فروغ دینے، اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے، باہمی کامیابیوں اور مشترکہ خوشحالی کے حصول نیز دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہے۔ امید ہے کہ امریکہ – چین تعلقات کی قومی کمیٹی اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوست چین -امریکہ تعلقات کا دھیان رکھنا اور ان کی حمایت کرناجاری رکھیں گے اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔ اسی روز امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی امریکہ – چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے سالانہ گالا ڈنر کے لیے مبارکباد کا خط بھیجا ۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...