مقبوضہ غزہ (این این آئی)غزہ کی وزارت صحت نے کہاہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں سات سو سے زائد فلسطینی جان سے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے شہید ہونے والوں کے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی محاصرے کے بعد سے 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔غزہ کے وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی بمباری میں اب تک کل 5791 فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ان کے مطابق مرنے والوں میں 2360 بچی بھی شامل ہیں جبکہ صرف گذشتہ 24 گھنٹوں میں 704 اموات ہوئی ہیں۔