حماس حملوں میں سکیورٹی کوتاہیوں کے متعلق جواب دینا ہوگا،اسرائیل

0
261

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ انہیں حماس کے سات اکتوبر کو ہونے والے مہلک حملوں میں سامنے آنے والی سکیورٹی کوتاہیوں کے لیے جواب دینا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ ہم تفصیل سے جائزہ لیں گے، ہم اس کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔ نیتن یاہو کو غزہ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیلی سرحدی دفاع کو توڑنے کے بعد اپوزیشن اور میڈیا کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر اعظم یاھو نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ قصور کا جائزہ لیا جائے گا اور مجھ سمیت سب کو جواب دینا پڑے گا۔ لیکن یہ سب کچھ بعد میں ہو گا۔