الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان دیدیا

0
110

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا نشان الاٹ کردیا۔استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی پی پی نے اپنی درخواست میں شاہین کا نشان مانگ رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے خدشات دور ہوگئے ہیں اب شاہین پرواز کرے گا۔