اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔اپنے بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ حلقہ بندی کی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ترجمان کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ (آج) جمعہ کو مکمل ہو جائے گا، الیکشن کمیشن 30 اور31 اکتوبر سے اعتراضات پر سماعت شروع کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ 30نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلوں میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...