اسلام آباد(این این آئی) خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا71واںیوم پیدائش 24نومبر کو منایا جائے گااس سلسلے میں مختلف شہروں کے ادبی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے بھی مختلف تقریبات میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے ۔پروین شاکر 24نومبر1952ء کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں جہاں پردے کی سختی سے پابندی کی جاتی تھی انہوں نے کراچی کے تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہو گئی انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے وہ بطور استاد درس و تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہی ہیں۔پروین شاکرکی شاعری اردو ادب میں ایک تازہ ہوا جھونکا تھا ان کی منفرد شاعری کا موضوع عورت اور محبت ہے ان کے مجموعہ کلام میں خوشبو،صد برگ،خود کلامی،انکار اور ماہ تمام قابل ذکر ہیں۔ ادب کی دنیا میں پروین شاکر احمد ندیم قاسمی مرحوم کو اپنا استاد مانتی تھیں پروین شاکر نے اسلام آباد کے ایک مقامی ڈاکٹر نصیر علی سے شادی کی جس سے ان کا ایک بیٹا مراد علی ہے پروین شاکر نے بعد ازاں ڈاکٹر نصیر علی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی ۔پروین شاکر 26دسمبر1994کو ایک ٹریفک حادثے میں 42 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں ۔
مقبول خبریں
عوام منتخب وزیر اعظم کو نکالنے کا نوٹس نہیں لیں گے تو پاکستان کے...
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حکومتیں ختم کرنے والوں سے باز پرس...
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری اور تشکیل نو...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ڈنمارک نے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری اور تشکیل نو کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
وزیر اعظم شہباز شریف کی عبد المجید تبون کو الجزائر کا دوبارہ صدر منتخب...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عبد المجید تبون کو الجزائر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔منگل...
مہنگائی میں توقعات سے زیادہ کمی ہوئی، پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے،...
مودی نے چینی دراندازی کو نہیں روکا لیکن وانگچک کے پرامن مارچ کو روک...
سری نگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ...