ڈی آئی خان،سکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید،16اہلکارز خمی

0
243

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)تحصیل درابن میں دہشتگردوں کے حملے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی عمارت پر حملہ کیا جس میں حملہ آوروں نے مین گیٹ پربارود سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 3 سکیورٹی اہلکار شہیدہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے 16 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے سے عمارت کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔