نگران وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی مذمت

0
189

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیر اعظم نے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔