واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ہم پاکستانی عوام کے منتخب قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے، افغانستان، پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں، سابق ممبران اوران کے قریبی رشتہ دار امریکا میں داخلے کے لیے نا اہل قرا ردیے گئے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بد عنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44 کمپنیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...