لاہور( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کی حکومت میں ہمارے اوپر جھوٹے کیسزبنائے گئے لیکن ہم عدالتوں سے سر خرو ہوئے ،پی ٹی آئی حکومت کے دوران بھی ایف آئی اے نے کہا کہ ہمارے پا س کوئی ٹھوس ثبوت نہیں جس کی بناء پر میں اور شہباز شریف بری ہوئے ،آج نواز شریف بھی با عزت بری ہورہے ہیں ،ہم سب کو مل کر عوام کے مستقبل کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا ،قوم سے جھوٹ بولا گیا ،جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں ،اس ملک کا وقت قیمتی ہے اور عوام کا وقت قیمتی ہے ،اب ہم سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے ،میں جھوٹے کیس بنانے والوں کا معاملہ اللہ کے حوالے کرتا ہوں ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،لیول پلینگ فیلڈ صاف اور شفاف انتخابات کے لئے ضروری ہے ،جب الیکشن ہوں گے تب سب کو نظر آئے گا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...