سلامتی کونسل میں زیر التوا قرارداد سے غزہ میں امدادی کام سست ہوسکتا ہے،امریکی انتباہ

0
253

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے سفارتی انداز میں انتباہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے لیے زیر التوا قرارداد پر سنجیدہ تشویش ہے کہ یہ قرارداد جو غزہ میں امدادی کام بڑھانے کی غرض سے ہے، اسی کی وجہ سے امدادی کام کی رفتار سست تر ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کا یہ انتباہ سامنے آنے کی وجہ اس میں امریکی خواہش کے مطابق اسرائیلی اطمینان کے لیے مسودے میں تبدیلی نہ کیا جانا ہے۔ اسی وجہ سے پیر کے دن سے اس قرارداد پر ووٹنگ ہر روز ملتوی کیے جانے کا اعلان کیا جارہا ہے۔امریکہ قرارداد کے مسودے کو اپنی اور اسرائیلی مرضی کے تابع کرنے کی کوشش میں ہے۔ قرارداد متحدہ عرب امارات کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔ واضح رہے امریکہ سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کرنے سے متعلق اس سے قبل دو قراردادیں ویٹو کر چکا ہے۔ اب تیسری قرارداد بھی امریکی خیالات کے مطابق نہیں ۔اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نیٹ ایوانز نے جمعرات کے روز کہا ‘ اس قرارداد کا مقصد اگرچہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر کام کو وسعت دینا ہے لیکن ہم اس مقصد سے آنکھیں نہیں چرا سکتے کہ یہی قرارداد پہلے سے موجود زمینی صورت حال پر اثر ڈال کے الٹا امدادی کارروائیوں کو مزید سست کر سکتی ہے۔