ریاض(این این آئی)شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن نے 13 مقامی جنگلی پودوں کی انواع کے شاہ سلمان ریزرو کے 10 لاکھ پودوں کی کاشت کاری کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لگائے گئے پودوں میں ببول، سدر، ارطی، غضی اور دیگر مقامی جنگلی پودوں کی انواع شامل ہیں جو قدرتی طور پر ریزرو کی زمینوں میں اس کے دائرہ کار میں تین مختلف جنگلاتی مقامات وادی معارک، قاع بوہان اور المغیرا میں اگتے ہیں۔اتھارٹی نے کہا کہ ان پودوں کو لگانے سے آکسیجن پیدا کرنے، ٹنوں کی مقدار میں کاربن جذب کرنے، پودوں کا احاطہ بڑھانے اور ریت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو مشرق وسطی کا سب سے بڑا قدرتی جنگلی حیات کا ذخیرہ ہے جس کا رقبہ 130,700 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ چار انتظامی علاقوں الجوف۔ العلا، شمالی سرحدی علاقے اور تبوک کوآپس میں ملاتا ہے۔ اس میں متنوع قدرتی رہائش گاہیں، منفرد ٹوپوگرافی اور منفرد جغرافیائی شکلیں ہیں۔یہ بات قابل غور ہے کہ نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن مملکت میں پودوں کی جگہوں کی حفاظت، سبز جگہوں میں تمام متغیرات کا مطالعہ کرنے، خشک سالی کے لیے تیاری کرنے اور خشک سالی کی شدت کو کم کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے۔اس کے علاوہ ریگستانی اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے، چراگاہوں کی زمینوں، جنگلات اور قومی پارکوں میں نگرانی اور سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ سرسبز رقبہ بڑھانے کے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...