حوثی ٹھکانوں پر حملوں کا اچھا نتیجہ حاصل ہوا،پینٹاگان

0
178

واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کا خیال ہے کہ اس نے یمن میں حوثی ٹھکانوں پر حملے شروع کر کے ایک اچھا نتیجہ حاصل کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے اعلان کیا کہ امریکا کا خیال ہے کہ اس نے یمن میں حوثی ٹھکانوں پر حملے شروع کر کے ایک اچھا نتیجہ حاصل کیا ہے۔رائڈر نے پر کہا کہ ہمارے ابتدائی جائزوں کے مطابق ہم نے ایک اچھا نتیجہ حاصل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور مستقبل میں اس قسم کے (حوثی)حملوں کو پسپا کرنے کی ہماری صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی ذمہ دارانہ اور درست طریقے استعمال کر رہا ہے۔پینٹاگان کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں اضافی افواج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ رائڈر نے اس معاملے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں اضافی امریکی افواج بھیجنے کے تناظر میں اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔