اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں واضح تھا کہ چیزیں جمع نہیں کرائی گئیں۔اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماضی میں یہ نواز شریف کے ساتھ بھی ہوا، عدالتی فیصلہ تو ماننا پڑے گا، چاہے ٹھیک ہو یا غلط۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل تیاری کرکے عدالتوں میں نہیں جاتے، عدالتوں میں سیاسی تقریریں نہیں ،دلائل دینے پڑتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کا کیس تو بہت مضبوط تھا، ماضی میں یہ نواز شریف کے ساتھ بھی ہوا ہے۔واضح رہے کہ آتوشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا، دونوں ملزمان پر 78 کروڑ 70 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...