چیئرمین سینیٹ کی مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد

0
236

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے تین خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا لیا ہے،پاک فوج کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں،ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مچھ اور کولپور پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے4 جوانوں اور 2 معصوم شہریوں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث اور غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ انہوںنین کہاکہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں۔دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام نے لازوال قربانیوں دی ہیں جو رائیگااں نہیں جائیں گی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے پر سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔انہوں نے ان دہشتگردانہ حملوں کے خلاف جاری اپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے4 جوانوں اور 2 معصوم شہریوں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔