پیرس (این این آئی)فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی جانوں کا نقصان اور ہلاکتیں قابل برداشت نہیں ہیں ، اس لیے لازما جنگ کو رکنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات صدر میکرون کے دفتر نے ان کی بدھ کے روز نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ۔میکرون نے فون کال پر اب کی بار اپنا لہجہ سخت کیا اور رفح شہر پر اسرائیلی حملے کے بارے میں بھی اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔اس بارے میں ان کا کہنا تھا ‘ رفح پر حملہ بھی ایک بڑی سطح کی انسانی تباہی کا سبب بنے گا۔خطے میں کشیدگی کو نئی طاقت دے گا اور علاقائی امن کے لیے خطرہ بنے گا۔فرانسیسی صدر نے کہاکہ جنگ بندی کا معاہدہ ممکن بنانا چاہیے اور اب اس میں مزید تاخیر نہیں کی جانا چاہیے۔کیونکہ ایسی ڈیل ہی تمام شہریوں کے لیے تحفظ کا باعث بن سکتی ہے اور متاثرہ شہریوں کو وسیع پیمانے پر اشیا کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے۔میکرون نے یہ بھی کہا کہ ایک بڑی آبادی کو انتہائی محدود اشیائے ضروریہ کی فراہمی بھی کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اشدود کی راہداری کو بھی غزہ کے لیے کھولنے کی بات کی۔نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے صدر میکرون نے مزید کہاکہ وزیر اعظم سمیت تمام اسرائیلی رہنماں میں یہ حوصلہ ہونا چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کو ایک پر امن مستقبل دینے کے لیے اقدامات کریں، اس مقصد کے لیے مسئلے کا دوریاستی حل لازمی ہے۔اسی کے نتیجے میں ایک فلسطینی ریاست قائم ہو سکے گیی اور اسرائیلی بھی محوظ رہیں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...