اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں موجود ان کے خلاف ریمارکس حذف کرنے کا حکم دیدیا۔سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی اپنے خلاف دیے گئے عدالتی ریمارکس حذف کرانے کی اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ نے کہا کہ ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے، اگر ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اس کو نوٹس کرے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل جج نے 2012 میں سخت ریمارکس دیے، نیب کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیب انکوائری میں کچھ ثابت نہیں ہوا۔عدالت نے کہا کہ کسی شخص کے خلاف انکوائری کی سطح پر ریمارکس دینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔سپریم کورٹ نے راجا پرویز اشرف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے راجا پرویز اشرف کے خلاف ریمارکس حذف کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2012 میں گوجر خان کی سڑک کیس میں راجا پرویز اشرف کے خلاف ریمارکس دئیے تھے۔اس وقت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راجا پرویز اشرف کو سڑک کے ٹھیکے کے کیس میں بدنیت اور کرپٹ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کیس پر نیب کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...