راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب ہوں گے ،اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے امیدوار عاقب خان ہوں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر رہے ہیں، امید ہے قومی اسمبلی میں ہمارا وزیراعظم آئیگا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھ کر قانونی جنگ لڑیں گے، بچہ بچہ جانتا ہے کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین الیکشن ہوا، تمام سیاسی صورتحال بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھی۔انہوںنے کہاکہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...