اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورا ملک انتخابی نتائج پر سوال اٹھا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا لے کر آئی لیکن اسے مسترد کیا گیا، اگر ای وی ایم ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کا حق دلوانے کی کوشش کی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا لائے لیکن اسیمسترد کیا گیا، آج پورا ملک انتخابی نتائج پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے، ہر پاکستانی کو مسائل کا حل معلوم ہے لیکن لیڈ شپ کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سائنس کا زمانہ ہے اور نوجوان آئیڈیاز کے کارخانے ہیں، میرے حساب سے اعتماد اور امید ختم ہوچکی، پرانی باتیں چھوڑیں، آگے کی طرف بڑھیں، جب قومیں بھٹکتی ہیں تو لیڈرشپ کو سامنے آکر رہنمائی کرنی چاہیے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش کے 100 فیصد بچے اسکولز میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اشرافیہ کا قبضہ سیاست پر ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، اتحاد کے بغیر کچھ ممکمن نہیں، اگر اتحاد نہیں ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...