دفعہ 144 نافذ العمل، کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں، اسلام آباد پولیس

0
88

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے، مگر کسی بھی غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ پر تشدد رویہ اختیار کرنے یا اکسانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔