اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرمملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائے گی،انتقام نہیں، سیاسی استحکام و ترقی کی طرف پاکستان کو لے کر جائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے ‘ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ابھی اڈیالہ جیل میں عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ ماشااللہ (عمران خان کی) صحت اچھی تھی اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے، تقریبًا آدھا گھنٹہ ملاقات رہی، اپنے لیڈر سے اتنے عرصہ بعد ملا بہت اچھا لگا، مردان کی تاریخی جیت کا سن کر بہت خوش ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ سردار لطیف کھوسہ نے خان صاحب کو کہا کہ ان کی لاہور کی جیتی ہوئی سیٹ خان صاحب کی امانت ہے جس پر خان صاحب نے کہا کہ نہیں وہ میانوالی والی سیٹ پر آئیں گے۔علی محمد خان نے لکھا کہ سب سے بڑی بات جو خان صاحب نے کی ہے وہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائے گی، ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ملک و قوم کی ترقی کی خاطر ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کا بھی حوالہ دیا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر انتقام نہیں، سیاسی استحکام و ترقی کی طرف پاکستان کو لے کر جائے گی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...