کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گوگل بھی پریشان ہے کہ انتخابی نتائج کیا ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امید ہے جلدی حکومت بن جائے گی، وعدہ کیا گیا ہے نیب کوختم کیاجائیگا، حکومت بن رہی ہے امیدکرتے ہیں اس ادارے سے ملک کی جان چھڑائیں۔انہوںنے کہاکہ یہ پتا کیا جانا چاہیے، ووٹ کس کو ملا ہے، میں نے الیکشن نہ کرانے کا کبھی نہیں کہا تھا، انوکھی بات ہے کوئی بھی اقتدار میں خود کو لانے کے لائق نہیں سمجھتا، جو کمپرومائز کرے گا وہ اقتدار میں آئے گا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نہیں لگتاکہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم چھوڑی ہے، رابطہ صرف آزادامیدواروں سے ہو رہا ہے، مجھ سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ 5برس ہوگئے، اب تک جرم کا پتا نہیں چلا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...