لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ جب تک ہماری سیٹیں بحال نہیں ہوتیں ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے، جب ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس مل جائے گا تو حکومت بنائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں جدوجہد جاری رہے گی، ہمارے کچھ امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی اس دھمکی پر روکے گئے ہیں کہ دوسری جماعت میں جائیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا مزید کہنا ہے کہ جیسے جیسے امیدواروں کے نوٹیفکیشن آ رہے ہیں امیدوار سنی اتحاد کونسل میں جا رہے ہیں، ہمارے بانی چیئرمین پر جیل میں مقدمے چلے ہماری زیادہ انتخابی مہم اسی سے ہوئی۔سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں ہمارے کیسز کی تعداد 30 سے 35 تک ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...