کلین سویپ نے ثابت کیا عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں’ سیف الملوک کھوکھر

0
300

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں کلین سویپ نے ثابت کیا ہے کہ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں،جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنی قائد مریم نواز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے تھوڑے سے عرصے میں عوام کا اعتماد جیتا اور عوام کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ غنڈہ گردی کرنے والے عناصر ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا رونا رونے والے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،جب ہارے ہوتے ہیں تو دھاندلی کا الزام لگا دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور بھر سے ضمنی انتخابات میں کلین سویپ کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ایک دفعہ پھر سے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دیا۔