برن(این این آئی)سوئٹزرلینڈ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے اونروا کو 11 ملین ڈالر دینے کی تجویز پیش کی ہے جو خاص طور پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے نتیجے میں غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی تجویز جس کا اعلان ہفتوں کی تاخیر کے بعد کیا گیا، اس رقم کے نصف کی نمائندگی کرتی ہے جو 2024 میں اونروا کو ابتدائی طور پر ادا کی جانی تھی۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اونروا کے لیے سوئٹزرلینڈ کی 10 ملین سوئس فرانک کی امداد غزہ تک محدود رہے گی اور اس میں خوراک، پانی، پناہ گاہ، بنیادی صحت کی نگہداشت اور لاجسٹکس جیسی اہم ترین بنیادی ضروریات پوری کی جائیں گی۔کہا گیاکہ سوئٹزرلینڈ اس صورتِ حال کی نازک نوعیت سے پوری طرح واقف ہے اور فوری کارروائی کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔غزہ کے لیے تقریبا تمام امداد کی رابطہ کاری کرنے والا ادارہ اونروا جنوری سے بحران کا شکار ہے جب اسرائیل نے الزام لگایا تھا کہ ادارے کے غزہ میں کام کرنے والے 13,000 میں سے ایک درجن کے قریب ملازمین سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں ملوث تھے۔اس کی وجہ سے امریکہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی عطیہ دہندہ ممالک نے ایجنسی کی مالی اعانت اچانک معطل کر دی جس سے غزہ میں اشد ضروری امداد کی فراہمی کے لیے اس کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ یاد رہے کہ غزہ میں اقوامِ متحدہ نے قریبی قحط سے خبردار کیا ہے۔فرانس کی سابق وزیرِ خارجہ کیتھرین کولونا کی سربراہی میں اونروا کے ایک آزاد جائزہ گروپ نے غیرجانبداری سے متعلق کچھ مسائل کی نشان دہی کی لیکن گروپ نے کہا کہ اسرائیل نے ابھی تک اپنے اہم الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔سوئس حکومت نے اپنا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کولونا رپورٹ کے تجزیئے اور دوسرے عطیہ دہندگان کے ساتھ ہم آہنگی کی طرف متوجہ ہوئی ہے۔حکومت کا فیصلہ بدستور مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹیوں کو پیش کیا جانا چاہیے۔30 اپریل کو اونروا کے سوئس سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ 450 ملین ڈالر کی اعانت جو عطیہ دہندگان کی طرف سے منجمد کر دی گئی تھی، اس میں سے 267 ملین ڈالر بدستور رکے ہوئے ہیں جس کا بڑا حصہ واشنگٹن نے روکا ہوا ہے۔حکومت نے کہا، سوئٹزرلینڈ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، غزہ تک ہنگامی امداد کی بلا تعطل رسائی، بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...