نئی دہلی(این این آئی)دنیا بھر میں فلسطینیوں سے ہمدردی رکھنے والوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ اب فلسطینیوں کے قتلِ عام میں کردار ادا کرنے والے ممالک کے بارے میں بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے بھارت کا کردار بھی زیرِبحث ہے۔ دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والے بھارتی ادارے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولا بارود فروخت کرتے آئے ہیں۔ یہ سارا سامان اسرائیلی فوجی نہتے، محصور تباہ حال فلسطینیوں کے خلاف استعمال کرتی رہی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے 7 اکتوبر کو شروع کیے گئے قتلِ عام کے ابتدائی دنوں ہی سے مودی سرکار اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ رہا ہے۔ صہیونی فوج کے آپریشنز کے لیے بھارت کی طرف سے اسلحے اور گولا بارود کی فراہمی جاری رہی ہے۔ غزہ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے تناظر میں اسلحہ فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت سے بھارت کے معاملات کا سامنے آنا سفارتی اور اسٹریٹجک معاملات میں اس کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔وائر ڈاٹ اِن کی 7 مئی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے دوران بھارت کی سرکاری ملکیت والے ادارے میونیشنز انڈیا لمٹیڈ نے اسرائیل کو اسلحہ اور گولا بارود فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ساتھ ہی ساتھ اڈانی ایلبٹ ایڈوانسڈ سسٹمز انڈیا لمٹیڈ نے اسرائیل کو ڈرونز فراہم کیے ہیں۔ یہ ادارہ اڈانی ڈیفینس اینڈ ایئرو اسپیس اور اسرائیلی ادارے ایلبٹ سسٹمز کا مشترمہ منصوبہ ہے۔ 2019 سے 2023 کے دوران، حیدر آباد کن میں قائم، اڈانی ایلبٹ نے اسرائیل کو درجنوں جدید ترین ڈرون فراہم کیے جو خالص جنگی مقاصد کے لیے تھے۔دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں پنپنے والی رائے عامہ کے تحت اب یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ نہتے اور محصور فلسطینیوں کے قتلِ عام میں اسرائیل کی مدد کس کس نے کی ہے۔ جن ممالک نے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے گھنانے عمل میں اسرائیل کا ساتھ دیا ہے ان کے خلاف بھی رائے عامہ ہموار ہو رہی ہے۔ یہ عمومی تاثر مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بھی بن سکتا ہے کہ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں بھارت براہِ ملوث ہے یا باضابطہ فریق ہے۔بھارت میں فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تین دن قبل بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں سومیہ اسکول کی پرنسپل پروین شیخ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی پاداش میں برطرف کردیا گیا۔ بھارت میں عام ہندو بھی فلسطینیوں کے حالِ زار پر افسوس کا اظہار کرنے میں بخل کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ ایسے میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلسطینیوں کی حالت دیکھ کر بھارتی مسلمانوں کے جذبات کیا ہونگے۔یاد رہے کہ یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا ان تمام ممالک کے جہازوں کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن سے گزرنے والے ایسے تمام جہازوں پر میزائل داغتی رہی ہے جن کا اسرائیل سے کوئی نہ کوئی کاروباری یا اسٹریٹجک تعلق رہا ہو۔ بھارتی جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ان واقعات نے بھارت میں اسرائیل کے خلاف کسی حد تک رائے عامہ ہموار کی ہے۔ مختلف حلقے اسرائیل سے تعلقات کی نوعیت پر بھی سوال اٹھاتے رہے ہیں۔بھارت اور اسرائیل کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ فلسطینیوں کو کچلنے کے لیے بروئے کار لائی جاتی رہی ہے۔ دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والے بھارتی ادارے اسرائیل کو اسلحہ اور گولا بارود فراہم کرتے رہے ہیں۔ یہ اسلحہ فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہوتا رہا ہے
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...